جہلم پولیس کی کارروائی، والد پر تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے والد پر تشدد کرنے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر صداقت علی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ والدین پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



