پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، خاتون اشتہاری سمیت دو اشتہاری مجرمان گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے موثر پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے دوران جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے EPP ایپ کی مدد سے ایک لیڈی اشتہاری سمیت دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں موثر پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے دوران EPP ایپ کے ذریعے مطلوب ملزمان کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان چیک ڈس آنر اور اینٹی ریپ ایکٹ کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور موثر پولیسنگ کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، جبکہ قانون سے فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور جرائم کے سدباب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ قانون سے بھاگنے والوں کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔



