ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی میں تفتیشی افسران سے میٹنگ

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی میں تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

تھانہ سوہاوہ میں منعقد کی گئی میٹنگ میں ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور تفتیشی افسران تھانہ سوہاوہ نے اور تھانہ ڈومیلی میں منعقد کی گئی میٹنگ میں ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل، ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور تفتیشی افسران تھانہ ڈومیلی نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تمام تر سرکل ہائے کے دیرینہ زیر تفتیش مقدمات و نامکمل چالان زیر بحث آئے۔ ڈی پی او جہلم نے میٹنگ میں پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مقدمات کی بروقت یکسوئی اور عدالت ہائے میں ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ایس ڈی پی او یقینی بنائے کہ مقدمات کے چالان اندر میعاد 14 یوم عدالت ہائے میں موصول ہوں۔ عوام الناس کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے ساتھ ساتھ رپورٹ ہائے 173ض ف کی بروقت عدالتوں میں ترسیل انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکمیل ریکارڈ پر خصوصی توجہ دیں، سپروائزری افسران تھانہ جات میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کریں، پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی یکسوئی یقینی بنائیں۔ تمام تھانہ جات اور سرکل افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے، اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس ہو گی۔

Exit mobile version