پنڈ دادنخان کے تھانہ للِہ کے علاقہ ٹوبہ میں چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ، ڈکیتی کے بعد نامعلوم چور 2 گھروں کا صفایا کر گئے، 20 بکریاں بھی چور کر لی گئیں،نامعلوم چور موقع سے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ کے علاقہ میں یکے بعد دیگرے چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ گزشتہ روز ٹوبہ میں نامعلوم چور ماسٹر رمضان جنجوعہ مرحوم کے گھر کے تالے توڑ کر پانچ لاکھ روپے نقدی اور پانچ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لے گئے
ماسٹر رمضان کے ہمسائے اکرم کے گھر نقب لگا کر ایک لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، چوروں نے دونوں گھروں میں پڑا ہوا سارا سامان الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔
گزشتہ رات نامعلوم چور تھانہ للِہ کے علاقہ ٹوبہ سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بکریاں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
تھانہ للِہ پولیس کے اہلکار اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل نامعلوم ڈکیت حق باہو آٹو سٹور کے مالک سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
واضح روہے کہ اس سے قبل بھی یکے بعد دیگرے پانچ چوریاں ہو چکی ہیں لیکن آج تک نہ کوئی چور پکڑا گیا ہے اور نہ ہی ڈاکو پکڑے گئے ہیں جبکہ پولیس افسران بلند و بانگ دعوؤں پر وقت گزاری کرنے لگے ہیں۔
