سوہاوہ میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر قید اور ہزاروں روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ جج چوہدری عامر ضیاء نے منشیات کے مقدمہ نمبر 341/23 بجرم CNSA 9-(1)3-C تھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرم طارق محمود نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے مجرم طارق محمود کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنایا۔
پولیس حکام کے مطابق مجرم کوگزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔
