غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، پیٹرول برآمد

دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کے قبضے سے غیر قانونی طور پر فروخت کیا جانے والا پیٹرول بھی برآمد کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button