جہلم: دربار عالیہ با با سائیں مو کنگناں والی سر کار کے عرس کے مو قع پر کبڈی میچ کا اہتمام، کھلا ڑیوں ،اہل علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد میں شر کت ،جیتنے والی ٹیم کو ملک صادق آف یو کے کی جا نب سے 10ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت دربار عالیہ با با سائیں مو کنگناں والی سر کار کے 25ویں عرس کے مو قع پر کبڈی میچ کا اہتمام کیا گیا۔ کھلاڑیوں، اہل علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد میں شر کت کی ۔ جیتنے والی ٹیم کو ملک صادق آف یو کے کی جا نب سے 10ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ۔
ملک صادق آ ف یو کے نے اس موقع پر کہا کہ سپورٹس کی سر گر میوں کو بحال کر نے لے لئے ہر شخص کو اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا ۔کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا ئے گا ۔ ڈی سی جہلم سید ہ رملہ علی سے بہت جلد مل کر خواتین کی کھیلو ں کے لئے اقدا ما ت کروں گا ۔خواتین کا لجز میں طلبا ء کے لئے ریس کا اہتما م کیا جا ئے گا ۔
