سوہاوہ میں سپورٹس فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد، سادات کلب نے میدان مار لیا

سوہاوہ میں ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی سپورٹس فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ، سادات کلب نے فائنل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ فٹبال سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، سپورٹس فیسٹیول کی مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی تھیں۔ جاری ہفتہ سپورٹس فیسٹیول کے تحت فٹبال ٹورنامنٹ سادات کلب نے جیت ۔

گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب گراؤنڈ میں سادات فٹبال کلب اور کرسال فٹبال کلب کے مابین فائنل کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے ریگولر ٹائم کے دوران کوئی گول نہ کرسکیں،پیلنٹی ککس پر میچ کا فیصلہ سادات فٹبال کے حق میں رہا۔

فائنل میچ کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر، تحصیلدار ملک جمال نذیر ، راجہ حمزہ کیانی ،راجہ غلام حسین کیانی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس شہر کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تحصیل سوہاوہ میں کھیلوں کا انعقاد کیا گیاہے تاکہ دوردراز کے علاقوں میں چھپے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لایا جائے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فٹ بال ٹیم کے کامیاب کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں اور رنراپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئیں۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثرنے فٹ بال کے فائنل کے لئے آئے ہوئے مہمانوں اور تماشائیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version