جہلم: موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

جہلم پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

Exit mobile version