چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات

جہلم: پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے حکومتی سطح پر جہلم کی نمائندگی اور جہلم کی تعمیر و ترقی پر اہم کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔
ملاقات کرنے والے وفد میں چوہدری اورنگزیب نمبردار کوٹلی اللہ یار جنرل سیکرٹری جرمنی، ناصر شاہ اور دیگر اراکین شامل تھے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے چوہدری تسنیم ناصر کو کہا کہ وہ بہت جلد جہلم کا دورہ کریں گے۔



