چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاور کمال کے اعزاز میں دینہ میں افطار ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال کے اعزاز میں دینہ میں افطار ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب دینہ کی معروف سیاسی شخصیت مولوی شادا جٹ، میاں ندیم امین، فرید رمضان قریشی اور محمد عمران بٹ کی طرف سے منعقد کی گئی، افطار ڈنر کی تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کی معروف شخصیت مولوی شادا جٹ ، میاں ندیم امین ، سابق جنرل کونسلر فرید رمضان قریشی اور محمد عمران بٹ کی طرف سے مقامی میرج ہال میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال کے اعزاز میں افطار ڈنر کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں انجمن آڑھتیاں دینہ کے جنرل سیکرٹری میاں ہارون، راجہ حسنین، چوہدری توقیر عباس، صدر سبزی فروٹ منڈی رمیض بٹ، ملک محمود، میاں زبیر، فاروق جوئیاں، سابق نائب ناظم چوہدری محمود حسین، راجہ نوید شہزاد، چوہدری محمد سلیمان، وسیم خان سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے بعد ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینہ کے شہری میرے دلوں میں بستے ہیں۔ آج مولوی شادا جٹ ، میاں ندیم امین ، فرید رمضان قریشی اور عمران بٹ نے جس محبت سے آج میرے اعزاز میں تقریب منعقد کی میں ان کا شکریہ اد اکرتا ہوں۔ یہ تمام ورکر میرے چھوٹے بھائی ہیں میرے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔



