دینہ میں پٹرولنگ پولیس نے 8 من سے زائد مردہ گوشت پکڑ لیا، دو ملزمان گرفتار

دینہ میں پٹرولنگ پولیس نے 8 من سے زائد مردہ گوشت پکڑ لیا، پٹرولنگ پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لئے.

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں پٹرولنگ پولیس نے جی ٹی روڈ چک اکا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس سے دوران ناکہ 8 من سے زائد مردہ گوشت برآمد کر لیا، مردہ گوشت راولپنڈی کے ہوٹلوں پر بھیجا جا رہا تھا۔

انسپکٹر غلام علی پٹرولنگ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا تو گاڑی میں موجود مردہ گوشت برآمد ہوا۔ ملزم غلام مصطفی پبلک ٹرانسپورٹ میں مردہ گوشت فروخت کرنے کا دھندہ کرتا ہے۔

پٹرولنگ پولیس چک اکا نے گاڑی اور مردہ گوشت کو تحویل میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button