سوہاوہ پولیس کی بروقت کارروائی، اغواء کے مقدمے میں 16 سالہ مغویہ بحفاظت بازیاب

سوہاوہ: پولیس نے اغواء کے مقدمے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 16 سالہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ سوہاوہ میں درج اغواء کے مقدمے میں مغویہ کی تلاش جاری تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل محنت کے ذریعے مغویہ کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 16 سالہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مغویہ کی بازیابی کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی، جس کے بعد اسے اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغواء، جرائم اور دیگر قانون شکنی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button