معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اشرف انتقال کر گئے، بوڑا جنگل میں نمازِ جنازہ ادا

دینہ کے علاقہ بوڑاجنگل کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اشرف انتقال کر گئے، بوڑا جنگل میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ بوڑا جنگل کی معروف شخصیت چوہدری عبدالمالک کے صاحبزادے، چوہدری فاروق اور سابق جنرل کونسلر چوہدری ظہور کے چچا جان، پاک نیوی کے کیپٹن محمد عارف کے چچا جان، کمانڈر عثمان کے تایا اور چوہدری طیب کے والد محترم چوہدری محمد اشرف علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف میں پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں کرنل ساجد نذیر، چوہدری محمد افضل سمیت علاقے کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مرحوم چوہدری محمد اشرف نہایت ملنسار، بااخلاق اور ہمدرد شخصیت کے حامل تھے۔ ان کے انتقال سے علاقہ ایک نیک، مخلص اور محب وطن شہری سے محروم ہو گیا ہے۔



