پنڈدادنخان میں پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام سرفراز کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1 کلو 310 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف ضلع بھر میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version