جہلم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسرز میں انعامات تقسیم

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسرز میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے اچھی کارکردگی دکھانے پر افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

انعام لینے والے افسران میں انسپکٹر مظہراسلام، انسپکٹر محمد الیاس،سب انسپکٹر عبدالرحمن،سب انسپکٹر تصور حسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر حامد شاہ، ہیڈ کانسٹیبل ارشد محمود، ہیڈ کانسٹیبل عمر فاروق،کانسٹیبل سرفراز،کانسٹیبل محمد سجاد،کانسٹیبل نبیل اشرف شامل ہیں۔


اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اچھے کام پر انعام اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button