ماہر امراض قلب ڈاکٹر راجہ مہدی حسن کا ڈاکٹر مہدی ہارٹ اینڈ میڈیکل سنٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

فخر کھیوڑہ معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نےڈاکٹر مہدی ہارٹ اینڈ میڈیکل سنٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا، ڈاکٹر جمال ناصر سی ای او سٹی لیب اور سابق وزیر صحت پنجاب ملک شیراز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق فخر کھیوڑہ معروف امراض قلب گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نے اسلام آباد ای الیون میں مہدی ہارٹ اینڈ میڈیکل سینٹر کا افتتاح کیا جس میں ڈاکٹر جمال ناصر سی ای او سٹی لیب اور سابق وزیر صحت پنجاب ملک شیراز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پرلیاقت گوندل، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اکرم برق،اسلام آباد ویلفیئر سوسائٹی پنڈدادنخان کے جنرل سیکرٹری عتیق جنجوعہ، راجہ محمود شوکت راجہ مظہر حسنین، حافظ توقیر عباسی، ڈاکٹر بشارت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر مہدی حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ اینڈ میڈیکل سنٹر کے قیام کا مقصد مریضوں کو جدید علاج فراہم کرنا ہے، ہمارے پاس عارضہ قلب کے مریضوں کے لیے بغیر آپریشن کے علاج کے لیے جدید مشنری موجود ہے جس سے دل کے عارضہ میں مبتلا مریض مستفید ہوسکتے ہیں۔

Exit mobile version