جہلم میں گائے کا گوشت 1200 روپے اور بکرے کا گوشت 2200 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا

جہلم شہر میں اس وقت گائے کا گوشت 1200 روپے ، بکرے کا گوشت 2200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہاہے۔

گائے کے گوشت کے سرکاری نرخ 750 روپے جبکہ بکرے کے گوشت کے سرکاری نرخ 1500 روپے فی کلو مقرر ہیں لیکن قصاب صارفین سے گائے کے گوشت کے نرخ 1200 روپے فی کلو کے حساب سے رقم وصول کر تے ہیں جس میں گوشت کم اور ہڈی زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح بکرے کا گوشت 2200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہاہے ۔

انتظامیہ کو معلومات ہونے کے باوجود ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اور نہ ہی انتظامی افسران اپنے دفاتر سے نکل کر شہر کے بازاروں کا دورہ کرتے ہیں ۔ خاص کر روہتاس روڈ، کالا گجراں، چونترہ کھرالہ روڈاور اولڈ جی ٹی روڈ پر قصابوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور پانی ملا گوشت سر عام فروخت کر تے دکھائی دیتے ہیں جو کہ بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

اس کے علاوہ چھوٹے پائے اور بڑے پائے بھی من مانے نرخوں پر فروخت کئے جاتے ہیں ، جائز منافع کمانا ہر دکاندار کا حق ہے لیکن اتنی ظلم و زیادتی بھی غریب صارفین کے ساتھ نہیں کرنی چاہئے افسران کو چاہئے کہ نوٹس لیتے ہوئے مہنگائی کا سبب بنے والے بااثر قصابوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔

مادہ ، لاغر ، نیم مردہ جانور ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھی شکنجے میں لایا جائے تاکہ شہری حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق گوشت خرید کر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button