جہلم میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے دینہ کی رہائشی 60 سالہ خاتون جاں بحق

جہلم میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے دینہ کی 60 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں راٹھیاں پل جی ٹی روڈ جہلم کے قریب 60 سالہ روشین افتخار جی ٹی روڈ کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق دینہ سے ہے۔ ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔



