کھیوڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، 2 منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

کھیوڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ نذر عباس اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی، جسے وہ مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کی نیت سے لے جا رہے تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں، ان کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی نوجوان نسل کو زہر بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے تعاون سے منشیات کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔



