غضنفر علی خان گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں منتخب شدہ سٹوڈنٹ کونسل کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

پنڈدادنخان: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کی طرح آج پنڈدادنخان کے تاریخی ادارے راجہ غضنفر علی خان گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں الیکشن کے بعد منتخب شدہ سٹوڈنٹ کونسل کی تقریب حلف برداری کی باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیل کے مختلف سکولز سے عہدیداران شریک ہوئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نیازی تھے جبکہ تقریب کے میزبان چودھری محمد اشرف پرنسپل سکول ہذا تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں حکیم سید اختر شاہ بخاری، چودھری محمد اختر، چودھری ارشد ، محمد نوید شہزاد کھرل اور گرلز ہائی سکول (پنڈدادنخان ، کسلیاں، کھیوڑہ ،ہرن پور ) کی سربراہان شامل تھے۔

طلباء کا استقبال ملک محمد عدیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نے کیا ۔ تقریب سے راجہ محمد اقرار نے خطاب کیا اور کونسل کی غرض و غایت بیان کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء سے حلف لیا اور بڑے خوبصورت انداز میں طلباء کو ان کی ذمہ داریوں، فرائض سے آگاہی دی اور تعلیم کا مقصد بتایا۔ اساتذہ کے احترام کی تلقین کی، اس کے بعد چودھری محمد اشرف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کو نصائح سے نوازا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض طاہر محمود مدرس سکول ہذا نے انجام دیے۔ آخر میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ یہ خوبصورت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button