ڈومیلی میں 37 ویں سالانہ سیرت رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد

سوہاوہ: جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کی معروف قدیمی دینی درسگاہ (گلشنِ فاروقی) جامعہ صدیقیہ قادریہ مرکزی جامع مسجد مدنی محلہ شمالی ڈومیلی میں عظیم الشان اور فقیدالمثال 37 ویں سالانہ سیرت رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس بسلسلہ دستارِ فضیلت منعقد ہوئی جس میں معززین حضرات، علماء کرام و مشائخ عظام، قرآء، شعراء و نعت خوان، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ بھر سے آئمہ و خطباء سمیت بڑی تعداد میں احباب اہل سنت نے شرکت کی۔

"سیرت رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس” شہزادہ اہل سنت، امیر تحریک خدام اہل سنت پنجاب، مہتمم جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق کی زیرسرپرستی اور بانی جامعہ مولانا قاری محمد اسحاق فاروقیؒ کے فرزند و جانشین مدیر جامعہ صدیقیہ قادریہ و خطیب مدنی جامع مسجد ڈومیلی مولانا صاحبزادہ قاری محمد نعمان فاروق کی زیرنگرانی منعقد ہوئی۔

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرنے والے علماء کرام میں شہزادہ اہل سنت، امیر تحریک خدام اہل سنت پنجاب، مہتمم جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق، محقق اہل سنت مناظر اسلام علامہ مولانا محمد عبدالحمید تونسوی دامت فیوضہم، جامعہ دارالعلوم اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم و استاذالحدیث مولانا صاحبزادہ حافظ سلمان الحق، خطیب پاکستان واعظ خوش الحان مولانا شبیر احمد عثمانی (فیصل آباد)، مولانا حافظ اسد حسین مدنی، خطیب مدنی جامع مسجد کوٹلی اللہ یار جہلم، شاعراسلام مطیع الرحمٰن اطہر ہاشمی (ہری پور)، مداحِ صحابہ و اہل بیت، حضرت مولانا محمد قاسم گجر، سیّد اعجاز حسین شاہ کاظمی، مولوی حافظ محمد منصور شامل ہیں۔

کانفرنس میں نقابت کے فرائض حافظ محمد نعمان ساجد نے سرانجام دیے جبکہ تلاوت کلامِ پاک کی سعادت حاصل کرنے والوں میں جناب محمد عثمان متعلم مدرسہ ہذا حافظ قاری محمد نوید اور قاری ظفر علی خان مدرس جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم شامل ہیں۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں حضرات علماء کرام میں مولانا قاری عطاءاللہ طارق مدنی جامع مسجد جہلم، مولانا قاری ظفر اقبال مدرسہ حق چاریار سوہاوہ، مولانا سید محمد ایوب شاہ صاحب بانٹھ لہڑی، مولانا حافظ محمد ریاض جوہدہ، مولانا قاضی واجد حسین مدرسہ عثمانیہ گگڑ کلاں دینہ، مولانا میاں محمد جہانگیر گگڑ خورد دینہ، مولانا محمد ولی فاروقی موٹا غربی دینہ، مولانا عبدالواحد کالاگوجراں جہلم، مولانا محمد عمیر فاروقی مدرس جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم، حکیم قاری شبیر احمد عثمانی سکھا، مولوی عبدالشکور صاحب جکر، مولانا محمد عثمان مرتضی گگڑ دینہ، مولانا مفتی منصور الحق ڈومیلی، مولانا فرقان احمد ڈومیلی اور علاقہ ڈومیلی کے تمام تر آئمہ مساجد اور حضرات علماء کرام شامل ہیں۔

کانفرنس میں امسال جامعہ ہذا کے شعبہ حفظ القرآن سے فارغ ہونے والے خوش نصیب طلبہ کی حضرات علماء کرام کے دست مبارک سے دستار بندی بھی کی گئی۔ کانفرنس ہرلحاظ سے بھرپور اور کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button