دینہ میں تین مسلح ڈکیت تاجر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، مزاحمت پر تاجر زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے تاجر سے لاکھوں روپے لوٹ لئے، مزاحمت پر تاجر زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں مچھلی کا کاروبار کرنے والا 30 سالہ نوجوان ارشد سرشام پیدل گھر جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ پل کے قریب تین موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور گن پوائنٹ کر نوجوان سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

مزاحمت کرنے پرڈاکوؤں نے خنجر کے وار کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا، شدید نوجوان کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Exit mobile version