بڑی سیاسی پیشرفت؛ آستانہ عالیہ جلالپور شریف نے نوابزادہ سید شمس حیدر کو امیدوار نامزد کر دیا

پنڈدادنخان: حلقہ این اے 61 اور پی پی 26 میں بڑی سیاسی پیشرفت، آستانہ عالیہ جلالپور شریف کی طرف سے سابق پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ سید شمس حیدر جلالپورشریف کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔

آستانہ عالیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ضلع جہلم اور خاص طور پر تحصیل پنڈدادنخان میں بیشمار عوامی مسائل اور مشکلات کے آزالہ کیلئے آستانہ عالیہ جلالپور شریف کی بھرپور سرپرستی اور معاونت سے نوابزادہ سید شمس حیدر آمدہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

آستانہ عالیہ کے گدی نشین سید انیس حیدر شاہ نے اپنے پورے خاندان کی طرف سے سید شمس حیدر کو الیکشن میں حصہ لینے پر اپنی مکمل حمایت اور آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ نوابزادہ سید شمس حیدر نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔

حلقہ میں آستانہ عالیہ جلالپور شریف کے ہزاروں مریدین اور عقیدت مند موجود ہیں، اس فیصلے سے حلقہ این اے 61 اور پی پی 26 پر اہم سیاسی اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button