پنڈدادنخان میں مویشی چوری کرنے والا ملزم دھر لیا گیا، بھینس بیچ کر حاصل کی گئی رقم برآمد

پنڈدادنخان پولیس نے مویشی چوری کے مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم مجاہد عباس کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے عمل میں لائی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ایک بھینس چوری کر کے فروخت کر دی تھی، جس سے حاصل ہونے والی رقم 3 لاکھ 85 ہزار روپے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔



