کھیوڑہ کے خطرناک زیڈ موڑ پر کوئلے سے لدا ڈمپر الٹ گیا، سڑک بلاک

پنڈدادنخان: کھیوڑہ کے معروف اور خطرناک پہاڑی زیڈ موڑ پر کوئلے سے لدا اوورلوڈ ڈمپر ڈھلوان پر ریورس کرتے ہوئے تنگ موڑ کاٹنے کے دوران بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے باعث ڈمپر میں موجود کوئلہ سڑک پر پھیل گیا اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو کر سڑک بلاک ہوگئی۔

حادثے کے بعد سڑک سے کوئلہ ہٹانے، راستہ کلیئر کرنے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کی عدم موجودگی پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث آمدورفت میں مشکلات پیدا ہوئیں جبکہ خطرناک موڑ پر کسی بھی وقت مزید حادثہ پیش آنے کا خدشہ موجود ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق کھیوڑہ کے پہاڑی موڑ پہلے ہی انتہائی تنگ اور غیر محفوظ ہوچکے ہیں، ایسے میں اوورلوڈنگ، تیز رفتاری اور ڈھلوان پر بھاری ڈمپرز کو ریورس کرکے موڑ کاٹنے کی وجہ سے حادثات کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بھاری گاڑیوں کی بے قابو آمدورفت سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں جبکہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیوڑہ کے خطرناک زیڈ موڑ پر مؤثر ٹریفک نگرانی کا انتظام کیا جائے، اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور بھاری گاڑیوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے فوری اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button