بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستفید ہونے والے خاندان اپنا سروے مکمل کروائیں۔ فیاض عزیز، اویس الحسن

سوہاوہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستفید ہونے والے خاندان اپنا سروے مکمل کروائیں،ورنہ رقم بندہوجائے گی۔ موبائل ٹیمیں گاؤں گاؤں جارہی ہیں، غریب مستحق خاندان بھی نئی رجسٹریشن کرائیں جس کی کوئی فیس اور چارجز نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار فیاض عزیز اوپال اور اویس الحسن نے اخبارنویسوں سے گفتگومیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل سوہاوہ کے وہ خاندان جوبےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سےمستفید ہوتے ہیں۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحصیل آفس یا متعلقہ موبائل ٹیموں سے جو علاقہ میں یونین کونسل کی سطح یاگاؤں گاؤں میں رجسٹریشن کررہی ہیں ان سے اپناسروے مکمل کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ سروے کا مقصد غریب حق دار خاندانوں کوپروگرام میں شامل کرنا ہے، جن خاندانوں نےابھی تک سروےنہیں کروایایاجن کےسروے کروائے ہوئے2سال کاعرصہ گزر چکا ہے وہ بھی اپناسروے مکمل کروائیں جس کیلئے ہرگھرانہ اپناسروےمکمل کروائیں جسکی کوئی فیس وغیرہ نہیں ہے بصورت دیگر آپ کواس پروگرام سے فارغ کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں گاؤں موبائل ٹیمیں جارکرسروے کررہی ہیں تو اپنے سروے کویقینی بنائیں یا قریبی کسی سروے سنٹرپراپنایا گھرسے کسی سربراہ کاشناختی کارڈ، فون نمبر اور بجلی کابل ہمراہ تشریف لائیں۔



