جہلم: یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کا ٹھیکیداروں کے ہاتھوں استحصال کیے جانے کا انکشاف

جہلم: ضلع کے مختلف صنعتی یونٹس میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سینکڑوں مزدور کا ٹھیکیداروں کے ہاتھوں استحصال کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی اکثریتی صنعتی مزدوروں کو صنعتی یونٹس مالکان کی طرف سے باقاعدہ مزدوری دینے کی بجائے ٹھیکیداروں کے ذریعے ڈیلی ویجز پر کام دیا جاتاہے جن سے کام بھی نسبتاً زیادہ لیا جاتا ہے مگر ان کی اجرت کی ادائیگی میں ٹھیکیدار شدید استحصال کرتے ہیں کئی کئی روز تک ادا ئیکی موخر رکھی جاتی ہے۔
پھر اچانک ایک روز اسے کام دینے سے انکار کر کے کام سے فارغ کردیا جاتا ہے جو مزدور بقایا جات کا تقاضا کرتے ہیں انہیں اگلے روز ادائیگی کا وعدہ کر کے ٹرخا دیا جاتا ہے جس کے بعد متاثرہ مزدور کی ٹھیکیدار تک رسائی ممکن نہیں ہوتی اور اسے بار بارکارروباری مراکزکے چکر کاٹنےپڑتے ہیں جس سے ایک طرف وہ دوسری جگہ مزدوری کر کے اپنی گزر بسر کرنے سے قاصر رہتا ہے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لیبر سے نوٹس لینے اور ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کامطالبہ کیاہے۔



