تحصیل پنڈدادنخان میں جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش وجذبہ سے منائی گئی

پنڈدادنخان: دنیا بھر کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادنخان میں عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں سربراہ مرکزی میلاد پیر سید شبیر احمد شاہ ودیگر علماء اہلسنت و دیگر مذہبی شخصیات کی سربراہی میں نکالا گیا۔

کھیوڑہ شہر میں عاشقان رسول نے گلی گلی، نگر نگر، دفاتر، مساجد اور گھروں کو برقی قمقموں جھنڈیوں سے بھرپور سجایا گیا جبکہ عاشقان رسول کی جانب سے وسیع پیمانے پہ لنگر اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جلوس میں سینکڑوں موٹرسائیکل سواروں اور ہزاروں کی تعداد میں حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے دن پر آقا دو جہاں کی آمد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی جبکہ تحصیل بھر میں محفل میلاد نبی ﷺ کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے۔

ادھر تحصیل پنڈدادنخان میں سب سے بڑا جلوس آستانہ عالیہ للِہ شریف سے نکالا گیا جس میں علاقہ بھر سے جلوس شامل ہو گئے۔

جلوس للِہ مین روڈ ، بس سٹینڈ ، للِہ ہندوانہ للِہ بازار، للِہ گج سے ہوتا ہوا گور نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول للِہ میں اختتام پذیر ہوا جس میں بچوں کو ہیلپ ٹرسٹ کی جانب سے انعامات دئیے گئے۔

پنڈدادنخان میں جلوس محمد یہ رضویہ سے نکالا گیا، اسی طرح تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف قصبوں سے بھی جلوس نکالے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button