جہلم پولیس کا ضلع بھر میں خصوصی سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 408 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی گئی۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے یہ آپریشنز کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پولیس نے 13 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے جن میں 408 افراد کو چیک کیا گیا۔ دورانِ سرچ آپریشنز شہریوں کی تصدیق پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے کی گئی تاکہ کسی بھی مشکوک فرد کی شناخت کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کے تحت چیکنگ کا عمل بھی انجام دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے یہ آپریشنز کیے جا رہے ہیں تاکہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔ ان سرچ آپریشنز کا مقصد ناجائز اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو کسی بھی مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button