تحصیل پنڈدادنخان میں پارک کی تعمیر اہل علاقہ کے لیے بہت بڑا تحفہ ثابت ہو گی، میثم عباس

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں پارک کی تعمیر اہل علاقہ کے لیے بہت بڑا تحفہ ثابت ہو گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے علامہ اقبال پارک پنڈدادنخان کا دورہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور دیگر محکموں کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پارک کو جدید انداز میں جلد مکمل کرنے بارے اہل علاقہ سے گفتگو بھی کی اور ان کی تجاویز کو پارک کی تعمیر میں مد نظر رکھنے کے لیے افسران کو ہدایات جاری کیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان کے دفتر کا دورہ کیا اور دفتر کے مختلف حصوں میں جاری سرکاری امور پر بریفنگ لی ۔

Exit mobile version