پٹرولنگ پولیس للِہ موڑ کی شاندار کارکردگی، 263 طالبات ڈرائیونگ ٹیسٹ میں کامیاب

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس للِہ موڑ کے نوجوانوں کی جہاں اوور ہال کارکردگی شاندار ہے وہاں خدمت سنٹر میں بھی شاندار کارکردگی پر افسران بالا سے شاباشی حاصل کی۔
ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ہو یا ڈرائیونگ سیکھنے کی کلاسز کا ہر شعبے میں ایس آئی محمود الحق بلوچ اور اے ایس آئی امتیاز حسین کی زیر نگرانی باصلاحیت تربیت یافتہ اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف ہر وقت عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں۔
ایس آئی محمود الحق بلوچ اور اے ایس آئی امتیاز حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر کرتے ہیں ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کےلئے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال 263 طالبات ہمارے خدمت سنٹر سے کامیاب ہو چکی ہیں جبکہ 131 نے لائسنس بنوانے ہیں باقی کا لرنر ٹائم پورا نہیں ہوا جیسے ہی ٹائم پورا ہو گا لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم طلباء و طالبات کو تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل گائیڈ لائن بھی دیتے ہیں جس سے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ہمارے نوجوان عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خدمت سنٹر میں اپنی خدمات میں پیش پیش ہیں اور رہیں گے۔



