جلالپور شریف پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا، منشیات برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم توصیف آصف کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 1 کلو 60 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button