میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج

پنڈدادنخان: مزدور کی کم عمربیٹی، میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے اور پسٹل تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے محلہ عالم شاہ کے رہائشی شاہد محمود کی کم عمر بیٹی میٹرک کی طالبہ (ز) نے آئی جی پنجاب کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا والد ایک مزدور آدمی ہے جس سے ہم چار بہن بھائیوں سمیت خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔
طالبہ کا کہنا ہے کہ راجہ علی سلفی اور خواجہ طلحہ گزشتہ ایک سے ڈیڑھ ماہ پہلے سے میرے موبائل پر کال اور میسجز کرکے تنگ اور پریشان کررہے ہیں، سکول سے آنے جانے کے اوقات کار میں اکثر آوازے کستے ہوئے پریشان کرتے ہیں۔
طالبہ نے کا کہنا ہے کہ میرا پیچھے کرنے پر منع کرنے پر دونوں پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیوں پراتر آئے۔
تھانہ پنڈدادنخان نے طالبہ کی مدعیت میں دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔



