ایڈمنسٹریٹر زکوۃ علاقہ تھانہ سوہاوہ سید نجم الحسن نقوی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ٹبی سیداں کے رہائشی ایڈمنسٹریٹر زکوۃ علاقہ تھانہ سوہاوہ سید نجم الحسن نقوی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ ٹبی سیداں کے رہائشی ایڈ منسٹریٹر زکوۃ علاقہ تھانہ سوہاوہ سید نجم الحسن عرف نجی شاہ دن کے آغاز پر اپنی معمول کی مصروفیات کے لئے گھرسے بس سٹاپ ٹبی سیداں واقع سوہاوہ چکوال روڈ پرپہنچے کہ اچانک دل کا دورہ پڑ گیا۔

سید نجم الحسن کو فوری قریبی ہسپتال آر ایچ سی کالس چکوال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے معائنہ کر کے انکشاف کیا کہ ان کی 25منٹ سے موت واقع ہو چکی ہے ۔

سید نجم الحسن نقوی کی عمر 54سال تھی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔

مرحوم کے نماز جنازہ کی امامت مولانا عامر عباس قمی نے کی نماز جنازہ امام بارگاہ ٹبی سیداں میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24سید رفعت محمود زیدی ،سید ذاکر حسین شاہ ، سید قبل عباس، شامل تھے۔

Exit mobile version