رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا


جہلم: رمضان المبارک کے لیے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔
نئے شیڈول کے مطابق پنجاب میں رمضان المبارک میں سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے اور ایک بجے چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔
ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12 بجےہوگی جبکہ دوسری شفٹ کا آغاز ایک بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی، جمعے والے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔




