منار الھدی اکیڈمی کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جلوس نکالا گیا

جہلم: منار الھدی اکیڈمی جو کہ بچوں کو دینی اور دنیاوی مفت تعلیم دے رہی ہے کی جانب سے پرتپاک جلوس 12 ربیع الاول کے حوالے سے نکالا گیا جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

اس ماہ مبارک میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے اور آپ کے اس دنیا میں آنے سے جہالت کی تاریکی چھٹ گئی اور علم کا نور پھیل گیا۔

منار الھدی اکیڈمی کے بچوں نے آپ ﷺ کی محبت میں پُر امن جلوس نکال کر ثابت کیا کہ وہ آپ ﷺ سے نہ صرف سچی محبت کرتے ہیں بلکہ آپ ﷺ کی پیروی بھی کرتے ہیں۔

شہری سماجی، رفاعی، فلاحی اور مذہبی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے منار الھدی اکیڈمی کے پُر تپاک جلوس کو خوب سراہا اور سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button