کھیوڑہ پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والے دوکاندار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

کھیوڑہ پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والے دوکاندار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، عوامی سماجی حلقوں نے کھیوڑہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی پتنگیں فروخت کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے بعد کھیوڑہ پولیس حرکت میں آگئی۔

کھیوڑہ چوکی انچارج محمد بابر سب انسپکٹر اور ہر لمحہ عوامی خدمت میں مصروف پولیس نوجوان محمد نصیر احمد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوکاندار ندیم شہزاد ولد غلام یسین سکنہ کھیوڑہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ملزم سے 50پتنگیں بھی برآمد کرلی، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

عوامی سماجی حلقوں نے عوام کی بہتری کے لیے پولیس کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سب انسپکٹر محمد بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں، شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اپنے بچوں کی دیکھ بھال بہتر طریقے سے کریں، پولیس سے بھرپور تعاون کریں تاکہ جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Exit mobile version