جہلم میں ڈکیتی اور نقب زنی کی متعدد وارداتیں کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

جہلم میں ڈکیتی اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر ناصر محمود اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان مناہل ارشد اور شہریار احمد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ڈکیتی و نقب زنی کی وارداتوں میں مسروقہ رقم 1 لاکھ 33 ہزار روپے، گھریلو سامان اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گااور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اہم سنگ میل ہے ، جس سے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا اور ضلع میں امن و امان کی فضاء پروان چڑھے گی۔



