پنڈدادنخان میں چار افراد کی غیر ملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ایک ملزم گرفتار

پنڈدادنخان/ جہلم: پنڈدادنخان میں لکی ایرانی سرکس کی رنگ پلیئر غیر ملکی خاتون سے چار افراد کی زیادتی کی کوشش، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں لکی ایرانی سرکس کی رنگ پلیئر ایتھوپین خاتون ہیوٹ مولوگیٹا شو ختم ہونے کے بعد اپنے خیمہ میں سوئی ہوئی تھی کہ اس دوران چار اوباش نوجوانوں نے غیر ملکی خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرکس میں کام کرنے والے ڈونگہ بونگہ کے رہائشی عبیداللہ ولد محمد یٰسین اور کمالیہ کے رہائشی غلام فرید ولد مجیب الرحمٰن نے دو افراد کے ساتھ مل کر غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزم عبید اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



