دینہ کے علاقہ چکیام میں موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم، 2 افراد زخمی

دینہ کے نواحی علاقہ میں موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں چکیام میں موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 سالہ محمد امین ولد محمد یونس اور 18 سالہ شعیب نذیر ولد نذیر حسین زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی دینہ منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ہسپتال میں مزید علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔



