جہلم میں گھریلو تنازعہ پر شوہر کی فائرنگ، بیوی سمیت دو خواتین زخمی

جہلم میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر کی فائرنگ سے بیوی سمیت دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق جہلم کے تھانہ صدر کے علاقے مرزا آباد میں یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا، جس میں شوہر نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ کرن عزیز اور 35 سالہ سونیا کوثر زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی خواتین کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کے جھگڑے میں محلے کی خاتون صلح کرانے آئی تھی جو فائرنگ کی زد میں آ گئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جعفر عزیز کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button