دینہ میں چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، نقدی برآمد

دینہ: منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا اور اس سے 35 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم سال 2024 سے تھانہ منگلا کینٹ پولیس کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جسے جدید سائنٹیفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button