سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم افضل کو گرفتار کر لیا، ملزم سےرائفل 12ڈبل بیرل معہ کارتوس برآمد کر لئے گئے۔
ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
