پنڈدادنخان میں نامعلوم چور چھت پھاڑ کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان کے علاقہ چوران میں نامعلوم چور چھت پھاڑ کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں چوران میں چوری کی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم چور شہری کے گھر کی چھت پھاڑ کر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اہل خانہ صحن میں سوئے ہوئے تھے اور چور اپنا کام کر گئے، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button