سوہاوہ کے نواحی علاقہ امرال سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

سوہاوہ کے نواحی علاقہ سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی کے علاقہ امرال سے ایک نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم خاتون کی ناک کٹی ہوئی ہے اور چہرے پر تشدد کے نشانات ہیں۔

لاش ویرانے سے ملی ہے جسے دیکھ کر مقامی چرواہے نے پولیس کو اطلاع دی، اطلاع ملتے ہی سوہاوہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button