پنڈدادنخان میں معمولی رنجش پر 43 سالہ شخص چھریوں کے وار سے قتل

پنڈدادنخان میں معمولی رنجش پر 43 سالہ شخص کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پیش آیا، جہاں تھانہ جلالپور شریف کے علاقے ڈھوک باغ میں معمولی رنجش پر ساجد نامی شخص نے 43 سالہ شخص کو چھریوں کے وار کر کےقتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس پر ملزم نے اچانک حملہ کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

@jhelumupdates جہلم میں ایک اور افسوسناک واقعہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #tiktoknews #jhelum #pinddadankhan #newsupdate #latestupdates ♬ original sound – Jhelum Updates

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزم آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور خاندان میں طلاق کے باعث دونوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ ملزم نے طیش میں آ کر ظفر حسین کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ پر شواہد اکھٹا کر لئے جبکہ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button