پنڈدادنخان: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، تین منشیات فروش گرفتار

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، للِہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نے عثمان تصدق کی سربراہی میں سب انسپکٹر مطلوب حسین ندیم سب انسپکٹر محمد ریاض کانسٹیبل آصف اقبال حافظ بابرادریس علی حیدر آزاد خان اسد سکندر محمد رمضان کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد سعید، عبدالقیوم اور محمد اشفاق سے 4110گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس موقع پر عثمان تصدق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی پنڈدادنخان سمیت افسران بالا کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، منشیات فروش نوجوان نسل کے مستقبل اور معاشرے کے دشمن ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Exit mobile version