جادہ اوور ہیڈ برج کے فٹ پاتھ اور اسٹریٹ لائٹس خستہ حالی کا شکار، شہری مشکلات میں مبتلا

جہلم: جی ٹی روڈ پر واقع جادہ اوور ہیڈ برج کے فٹ پاتھ کی خستہ حالی اور اسٹریٹ لائٹس کی غیر فعالیت متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے، جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات اور خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جادہ اوور ہیڈ برج کا فٹ پاتھ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ پل پر جگہ جگہ گڑھے بھی بن چکے ہیں، جس کے باعث پیدل چلنے والے شہریوں، خواتین، بزرگوں اور بچوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پل پر نصب اسٹریٹ لائٹس بھی کافی عرصے سے غیر فعال ہیں، جس کے باعث شام ڈھلتے ہی پل پر گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے۔ اندھیرے کی وجہ سے پیدل گزرنے والے افراد خوف و ہراس کا شکار رہتے ہیں اور حادثات کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق فٹ پاتھ کی ٹوٹی ہوئی سلیں اور خستہ حالت نہ صرف شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں بلکہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

شہریوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوور ہیڈ برج کی مرمت، فٹ پاتھ کی بحالی اور اسٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button