دینہ/ سوہاوہ: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر دینہ اور سوہاوہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے رائفل نما پشپشہ 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسی طرح تھانہ دینہ پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
